2 اگست، 2018، 10:47 AM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صدرحسن روحانی کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دینے کا حکم

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صدرحسن روحانی کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات انجام دینے کا حکم

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو مالی بدعنوانیوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس اور قاطع اقدامات انجام دینےکا حکم صادر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی کو مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے خلاف ٹھوس اور قاطع اقدامات انجام دینے کا حکم صادر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرضی کمپنیوں کی تشکیل کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض عناصر نے فرضی کمپنیاں بنا کر غیر ملکی کرنسی حاصل کی لیکن انھوں نے وہ اجناس ملک میں درآمد نہ کرکےملک کے اقتصادی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سکیورٹی اداروں کو بھی ایسے عناصر کا پيجھا کرنا چاہیے جو ملکی معیشت اور اقتصاد کو نقصان پہنچانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گاڑیاں درآمد کرنے کے بارے میں صدر حسن روحانی کے حکم کو بہترین قراردیتے ہوئے فرمایا: ایسے کام جتنے زیادہ ممکن ہوں انجام دیتے رہیں کیونکہ یہ کام ملک و قوم کے لئے بہترہیں ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مالی بد عنوانیوں کا ارتکاب کرنے والے عناصر اور کرپشن میں ملوث افراد  کے خلاف حکومتی اقدامات سے عوام خوشحال ہوں گے اور ملک ترقی کی شاہراہ پر کامزن رہےگا۔

News ID 1882730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha